0
Thursday 14 Jun 2012 12:58

یکم جولائی کو مینار پاکستان تلے جمع ہو کر حسینی و پاکستانی ہونیکا ثبوت دیں، ایم ڈبلیو ایم قم

یکم جولائی کو مینار پاکستان تلے جمع ہو کر حسینی و پاکستانی ہونیکا ثبوت دیں، ایم ڈبلیو ایم قم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان دفتر قم المقدس کی طرف سے راولپنڈی سے آنیوالے زائرین کو دفتر میں دعوت دی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے دی گئی دعوت میں زائرین نے شرکت کی۔ زائرین کو مجلس وحدت مسلمین کا تعارف کروایا گیا اور پاکستان میں اسکی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں زائرین نے قصیدہ و نوحہ خوانی کی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تقی شیرازی نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب ملت تشیع کے لوگ صوبائی و قومی اسمبلی میں ہوں گے اور پھر وہ صحیح معنوں میں مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔
 
انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے پیارے ملک میں امریکی حمایت یافتہ لوگوں نے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے، اسکو کنٹرول کر کے اس جنت نظیر پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے۔ انھوں زائرین سے کہا کہ وہ یکم جولائی کو مینار پاکستان تلے جمع ہو کر حسینی و پاکستانی ہونیکا ثبوت دیں۔ انشاءاللہ یکم جولائی، امریکہ سے یوم نجات ثابت ہوگا۔ اس موقع پرشعبہ تنظیم سازی کے سیکریٹری حجۃ الاسلام محمد رضا عمرانی، شعبہ تحقیقات سے سید علامہ مرتضٰی عابدی، شعبہ ویلفیئر سے برادر محمد حسن اور برادر محمد منور اور شعبہ امور جوانان کے مسؤلین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 171152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش