0
Monday 18 Jun 2012 00:27

ولی عھد کی موت کے بعد آل سعود کے حلقوں میں اقتدار کی شدید جنگ

ولی عھد کی موت کے بعد آل سعود کے حلقوں میں اقتدار کی شدید جنگ
اسلام ٹائمز۔ عرب اور عالمی اسٹراٹیجیک اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جاسوس تنظیم سی آئي اے سعودی عرب کا انتطام چلا رہی ہے ۔ غالب قندیل نے آج فارس نیو‎ز سے گفتگو میں سعودی ولی عھد کے انتقال اور سعودی حکام کی بڑی عمروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سعودی عرب کا انتظام سی آئي اے کے ہاتھوں میں ہے اور سی آئي اے جو فیصلہ کرے اس پر سعودی عرب میں عمل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولی عھد کی موت کے بعد آل سعود کے حلقوں میں جاری اقتدار کی شدید جنگ امریکہ کے لئے ایک بڑا درد سر ہے کیونکہ امریکہ یہ چاہتا ہےکہ اس کی پالیسیاں بے چون و چرا جاری رہیں اور آل سعود پر اس کا تسلط باقی رہے۔ 

غالب قندیل نے کہا کہ آل سعود برسوں سے امریکہ کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ مشرق وسطی میں امریکہ کے مفادات کی حفاظت کر سکے۔ عرب اور بین الاقوامی اسٹراٹیجیک اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب صیہونی حکومت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائيوں سے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کی پیروی کی بنا پر سعودی ولی عھد کی موت سے امریکہ اور صیہونی حکومت کو شدید تشویش لاحق ہو چکی ہے۔ یاد رہے سعودی ولی عھد جو اناسی برس کے تھے علاج کے لئے سوئٹزر لینڈ میں تھے اور گذشتہ روز وہیں ان کا انتقال ہوا۔


خبر کا کوڈ : 172211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش