0
Monday 18 Jun 2012 00:23

سعودی ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزيز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سعودی ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزيز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سعودي ولي عہد شہزادہ نائب بن عبدالعزيز کي نماز جنازہ ادا کر دي گئي، مختلف ممالک کے سربراہوں نے شرکت کي۔ سعودي ولي عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزيز کي نماز جنازہ مسجد الحرام مکة المکرمہ ميں ادا کي گئي، جس ميں شاہ عبداللہ اور شاہي خاندان کے ديگر افراد سميت کئي ممالک کے سربراہوں اور اعلٰي شخصيات نے شرکت کي۔ شہزادہ نائف کي نماز جنازہ ميں وزيراعظم يوسف رضا گيلاني اور آرمي چيف جنرل اشفاق پرويز کياني نے بھي خصوصي طور پر شرکت کي۔ نائف بن عبدالعزيز کو پورے اعزازات کے ساتھ حرم شريف ميں سپرد خاک کيا جائے گا۔
شہزادہ نائف کچھ عرصے عليل رہنے کے بعد ہفتہ کي صبح 78سال کي عمر ميں انتقال کر گئے تھے۔  وہ گورنر رياض سميت ديگر اعلٰي عہدوں پر فائز رہے، شہزادہ نائف بن عبدالعزيز نے شہزادہ سلطان بن عبدالعزيز کے انتقال کے بعد 2011ء ميں ولي عہد کي ذمے دارياں سنبھاليں۔
خبر کا کوڈ : 172206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش