0
Sunday 24 Jun 2012 14:01

شہیدوں کی قربانی کی بدولت وزیراعظم بنا، مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، پرویز اشرف

شہیدوں کی قربانی کی بدولت وزیراعظم بنا، مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ گیلانی کے جانے کا یہ مطلب نہیں کہ جمہوریت ختم ہوگئی، جمہوریت کا سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا، ملک میں جمہوریت کا درخت توانا بنائیں گے۔ گڑھی خدا بخش میں بےنظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں یہاں عظیم قائدین کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھیجا گیا تو پیپلز پارٹی کے شہیدوں کی بدولت آج مجھ جیسا مڈل کلاس کا آدمی ملک کا وزیراعظم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹکرائو کی سیاست نہیں چاہتے بلکہ اپنے مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ملکی مفاد میں مفاہمتی پالیسی جاری رکھیں گے۔ جمہوریت کے تسلسل کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو خواب بھٹو اور بےنظیر نے دیکھے، ان کی تعبیر سامنے آ رہی ہے۔ ہمیں پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 173792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش