0
Sunday 24 Jun 2012 21:07

حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے ميں ناکام ہوگئی، منور حسن

حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے ميں ناکام ہوگئی، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامي پاکستان کے امير سيد منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے ميں ناکام ہوگئي ہے، تعليم اور صحت کے ساتھ ساتھ رفاہي اور فلاحي سرگرمياں بھي پرائيوٹ سيکٹر کے تحت ہو رہي ہيں۔ ان خيالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامي کي رفاہي تنظيم الخدمت ويلفيئر سوسائٹي کے تحت الخدمت اسپتال ناظم آباد ميں بلڈ بينک کے افتتاح اور الخدمت ويمن اسپتال کے سنگ بنياد کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کيا۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامي کي تمام تر سرگرميوں کا مقصد صرف اور صرف اللہ کي رضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانيت کي خدمت ہي اصل معراج ہے، بے سہاروں کو سہارا فراہم کرنا فرض ہے، کسي پر احسان نہيں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل معراج ہے۔ تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ رفاہی اور فلاحی سرگرمیاں بھی پرائیویٹ سیکٹر کے تحت ہو رہی ہیں۔ ریاستی ادارے صرف ڈیکوریشن پیس بن کر رہ گئے ہیں۔ الخدمت اسپتال میں بلڈ بینک کے افتتاح اور الخدمت ویمن ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ اب لااینڈ آرڈر کا کام بھی پرائیویٹ ادارے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کا کہنا تھا کہ الخدمت میں روزانہ ایک ہزار سے زائد مریض آتے ہیں، علاج صرف امیروں کا ہی حق نہیں، غریبوں کو بھی علاج کی سہولت فراہم ہونی چاہے۔
خبر کا کوڈ : 173878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش