0
Friday 29 Jun 2012 00:27

مصر میں اسلام پسندوں کی فتح اسرائیل کو پسند نہیں آئی

مصر میں اسلام پسندوں کی فتح اسرائیل کو پسند نہیں آئی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے مصر میں اخوان المسلمین کے امیدوار محمد مرسی کے صدر منتخب ہونے پر زیادہ پسندیدگی کا اظہار نہیں کیا تاہم مصر میں نئی حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے تحت تعاون جاری رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے محتاط طریقے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مصر میں جمہوری عمل اور اس کے نتیجے میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے تاہم ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ محمد مرسی کی فتح اسرائیل کیلیے حوصلہ افزا نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مصر میں اسلام پسندوں کی فتح انہیں پسند نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 175137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش