0
Sunday 1 Jul 2012 00:00

دشمن ہمارے اندر نااتفاقی پیدا کرکے فائدہ اٹھا رہا ہے، مقررین

دشمن ہمارے اندر نااتفاقی پیدا کرکے فائدہ اٹھا رہا ہے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ سالانہ اتحاد بین المسلمین ’’حسین سب کا" کانفرنس سکردو میں منعقد ہوئی۔ پچھلے 18سالوں سے بزم علم و فن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی سالانہ اتحاد بین المسلمین کانفرس "حسین سب کا" کی صدارت حجۃالاسلام علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے کی جبکہ مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے سید فرحت حسین شاہ تھے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اتحاد اور اتفاق سے اپنے اصل دشمنوں کی نشاندہی کرنا ہو گی۔ اسلام کو سب سے زیادہ نقصان ہماری نااتفاقی کی وجہ سے پہنچ رہا ہے۔ دشمن ہمارے اندر نااتفاقی پیدا کرکے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس وقت انسانیت کی نجات کی ضمانت صرف اور صرف امام حسین ع کی سیرت پر چل کر یزید وقت سے پنجہ آزمائی کرنے میں پوشیدہ ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ چلاس اور کوہستان کے مجرموں کو پکڑ کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ کانفرنس میں گلگت بلتستان اور ملک بھر کے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 175617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش