0
Monday 2 Jul 2012 09:45

پنجاب کے ہسپتالوں ميں پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز نے ذمہ دارياں سنبھال ليں

پنجاب کے ہسپتالوں ميں پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز نے ذمہ دارياں سنبھال ليں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں ميں پاک فوج کے ڈاکٹرز نے ذمہ دارياں سنبھالنا شروع کر دی ہيں جس کے بعد او پی ڈيز کھلنا شروع ہو گئی ہيں۔ لاہور کے ميو اور سروسز ہسپتال ميں پاک فوج کے ڈاکٹرز پہنچ گئے ہيں جنہوں نے سينئرز ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر او پی ڈيز کی ذمہ دارياں سنبھال لی ہيں تاہم مريضوں کے مطابق ينگ ڈاکٹرز کی جانب سے مسلسل 14دن ہڑتال پر رہنے کے بعد حالات اتنے خراب ہو گئے ہيں يہ انتظامات ناکافی ثابت ہو رہے ہيں۔ ہسپتالوں ميں مريضوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ ايمرجنسی وارڈز پہلے سے ہی دباو کا شکار ہيں۔ 

راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈيز ميں بھی علاج معالجہ کا سلسلہ جاری ہے اور طلب کیے گئے فوجی ڈاکٹرز ڈيوٹی پر پہنچ گئے ہيں جبکہ ينگ ڈاکٹرز ہڑتال پر ہيں۔ راولپنڈی ميں بينظير بھٹو اسپتال، ہولی فيملی اسپتال اور ڈی ايچ کيو اسپتال ميں سينئر ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور وارڈز ميں مريضوں کا علاج معالجہ شروع کر رکھا ہے، فوج کی طرف سے تينوں ہسپتالوں ميں پانچ، پانچ ڈاکٹرز کو بھيجا گيا ہے جنہوں نے وہاں پہلے سے موجود ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر کام شروع کر ديا ہے، ہسپتالوں ميں پوليس کی نفری بھی تعينات کی گئی ہے، بينظير بھٹو ہسپتال کے ايم ايس ڈاکٹر آصف قادر مير نے بتايا ہے کہ ہڑتالی ينگ ڈاکٹرز ميں سے بعض کے والدين نے رابطہ کيا ہے، جس سے ہڑتالی ينگ ڈاکٹرز کے ڈيوٹی پر واپس آنے کی اميد پيدا ہو گئی ہے۔ ادھر ملتان اور بہاولپور کے سرکاری ہسپتالوں ميں بھی پاک فوج کے ڈاکٹرز نے سينئرز کے ساتھ مل کر ذمہ دارياں ادا کرنا شروع کر دی ہيں۔
خبر کا کوڈ : 175969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش