0
Monday 9 Jul 2012 19:09

نيٹو سپلائی پر ڈی پی سی نے رابطہ نہيں کيا، توہين عدالت اور دہری شہريت بل کی حمايت نہيں کرينگے، فضل الرحمن

نيٹو سپلائی پر ڈی پی سی نے رابطہ نہيں کيا، توہين عدالت اور دہری شہريت بل کی حمايت نہيں کرينگے، فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دہری شہریت اور توہین عدالت کے بل میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے جبکہ تیرہ جولائی کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائیگا۔ پشاور میں جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے دو روزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کے معاملے نے پیچیدگیاں پیدا کی ہیں۔ اس لیے ارادہ ہے کہ دہری شہریت اور توہین عدالت کی مخالفت کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ تیرہ جولائی کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف یوم احتجاج منانے کا فیصلہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ شوریٰ نے قاضی حسین احمد کی سربراہی میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ اجلاس میں ایم ایم اے کی بحالی میں تاخیر کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائیگی۔

دیگر ذرائع کے مطابق پشاور ميں ميڈيا سے بات چيت ميں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ توہين عدالت اور دہري شہريت کے بل چند افراد کو بچانے کے لئے لائے جا رہے ہيں، جس کي جے يو آئي حمايت نہيں کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ دہري شہريت بل کي حمايت سے يہ احتمال بھي ہوسکتا ہے کہ کوئي بھارتي شہريت رکھنے والا پارليمنٹ کا ممبر بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئين کي رو سے دہري شہريت رکھنے والا پارليمنٹ کا رکن نہيں بن سکتا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نيٹو سپلائي پر دفاع پاکستان کونسل نے ہم سے کوئي رابطہ نہيں کيا۔ جے يو آئي نيٹو سپلائي کي بحالي کے فيصلے کي مخالف ہے، اور تيرہ جولائي کو ملک بھر ميں يوم احتجاج منايا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 177800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش