0
Tuesday 17 Jul 2012 12:26

اپوزیشن کو جائز مقام دے کر مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھایا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

اپوزیشن کو جائز مقام دے کر مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھایا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جائز مقام دیاجائے گا اور اس کی رائے اور تجاویز پر بھی اقدامات کرینگے اور مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدران، وزیراعظم پاکستان کا نیلم وادی میں فقید المثال تاریخی استقبال کریں۔ وزیراعظم پاکستان اپنے پہلے دورہ نیلم میں کئی میگا پروجیکٹس کا افتتاح اور کئی دیگر میگا پروجیکٹس کا اعلان بھی کریں گے۔ ایراء حکام کا شکر گزار ہوں کے مظفرآباد کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی۔دارالحکومت میں آئندہ سال بحٹ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام اور مزید میگا پروجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز وزیراعظم ہائوس میں مظفرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداران اور کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ ہماری حکومت نے اپنے قیام کے ساتھ ہی دو میڈیکل کالجز کا آغاز کیا اور وویمن یونیورسٹی سمیت ڈگری کالجز کا قیام بھی عمل میں لایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کے ممبران کی رائے کا احترام کرتے ہیں اور انکو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 179812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش