0
Wednesday 18 Jul 2012 00:19

مسلمانوں کے قاتل امریکہ اور اسرائیل کے کارندے ہیں، جمعیت علماء اسلام

مسلمانوں کے قاتل امریکہ اور اسرائیل کے کارندے ہیں، جمعیت علماء اسلام
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر اور سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ علماء کو انتہاء پسند، دہشتگرد اور رجعت پسند جیسے طعنے دیئے جارہے ہیں۔ مگر تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو علماء نے ہمیشہ ملک قوم اور ملت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، نائن الیون کے بعد ملک میں چالیس ہزار بے گناہ شہری بارود کے ڈھیر کی نذر ہوگئے۔ یہ علماء کرام کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک ڈکٹیٹر کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلباء اسلام جامعہ بلوچستان یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان ‘‘مسلم طلباء کے درمیان فکری تقسیم کا حل نظریہ شیخ الہند کی روشنی میں’’ جامعہ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صدر ضیاء الحق، ناظم عمومی سفی اللہ مینگل، ضلعی صدر حافظ مسعود، حاجی فیصل میر، اسحاق ذاکر اسماعیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کے قاتل امریکہ اور اسرائیل کے کارندے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 179996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش