0
Thursday 19 Jul 2012 21:07

عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، سیاسی قوتوں کی مشاورت سے آئینی اصلاحات منظور کروائیں، صدر زرداری

عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، سیاسی قوتوں کی مشاورت سے آئینی اصلاحات منظور کروائیں، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں مقابلہ جمہوری طریقے سے ہوتا ہے اور جمہوری طریقہ انتخابات ہیں۔ صدر نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو انتخابات کا اشارہ دے دیا۔ صدر زرداری وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر زرادری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی اور عوامی جماعت ہے، خوشحال پاکستان اس کا وژن ہے۔ صدر زراری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ جمہوریت کے لیے کسی نے قربانیاں نہیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی آئین نہیں توڑا، سیاسی قوتوں کی مشاورت سے آئینی اصلاحات پارلیمنٹ سے منظور کروائیں اور وہ محلات میں بیٹھ کر نہیں عوام میں رہ کر سیاست کرتے ہیں۔ صدر آصف علی زراری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیدار اور رہنما عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے سیاسی جماعتیں خوشحال پاکستان کے لیے ملکر کام کریں۔

دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، ایوان صدر میں بیٹھ کر سیاست نہیں کر رہا بلکہ پارٹی ورکرز سے ملتا ہوں اور یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ وفاق کی علامت ہیں۔ ایوان صدر میں بیٹھ کر سیاست نہیں کر رہے۔ ان کی جماعت سیاست کر رہی ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے۔ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی پی پی ہی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور آئندہ بھی قانون سازی کرینگے، کوئی مقاصد کیلئے آئین کی تشریح کر رہا ہے تو کرتا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی تربیت ہور ہی ہے اور آئندہ کارکنوں کی قیادت بلاول اور بختاور بھٹو کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 180483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش