0
Thursday 19 Jul 2012 21:52

روس اور چین نے تیسری بار شام کے خلاف قرارداد ویٹو کر دی

روس اور چین نے تیسری بار شام کے خلاف قرارداد ویٹو کر دی
اسلام ٹائمز۔ روس اور چین نے شام کےخلاف پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔ گذشتہ 9 ماہ کے عرصے میں یہ تیسرا موقع ہے کہ روس اور چین نے 15 رکنی کونسل میں مستقل رکن کے طور پر ویٹو کے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے شام کے خلاف قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ شام کےخلاف اقتصادی پابندیوں کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں رائے شماری کے دوران روس اور چین نے اس کےخلاف ووٹ دیا جبکہ 11 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور دو ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ 

امریکہ، فرانس، جرمنی اور پرتگال کی حمایت سے لائے گئے قرارداد کے مسودے میں کہا گیا تھا کہ اگر صدر بشارالاسد 10 روز کے اندر شامی شہروں سے بھاری ہتھیار نہیں نکالتے تو ان کی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ چارٹر کے باب ہفتم کے تحت غیر فوجی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔ فرانس پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ پابندیاں قبول نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب برطانیہ اور امریکہ نے چین اور روس کی جانب سے قرارداد کو ویٹو کرنے کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے لئے برطانوی نمائندہ مارک لائل گرانٹ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اس اقدام سے خوفزدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 180494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش