0
Friday 20 Jul 2012 02:04

دہشتگردوں نے بجلی ٹاورز اڑا دیئے، اپر کرم ایجنسی کا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

دہشتگردوں نے بجلی ٹاورز اڑا دیئے، اپر کرم ایجنسی کا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا
اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں نے اپر کرم ایجنسی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاورز بم دھماکوں سے اڑا دیئے، جس کی وجہ سے تمام علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے، دہشتگردوں نے ٹاورز کو بارودی مواد نصب کرنے کے بعد اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پارا چنار سمیت اپر کرم ایجنسی کے تمام علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں، مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں انہیں رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں بجلی کی سہولت سے یکسر محروم نہ ہونا پڑ جائے کیونکہ اگر کبھی اس قسم کا واقعہ پیش آئے تو انتظامیہ بجلی کی بحالی میں کئی کئی دن صرف کردیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 180530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش