0
Wednesday 25 Jul 2012 01:10

کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، بیرسٹر عبدالمجید

کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، بیرسٹر عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (آر) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبد المجید ترمبو نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ برِصغیر میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے جُڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب تب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگ و مرضی کے مطابق حل نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں جلتے ہوئی آگ میں اب تک لاکھوں کشمیری ایندھن کے طور پر استعمال ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر انڈسٹری کے طور پر بیشتر ممالک کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے، جس میں سارے ممالک صرف اور صرف اپنے فائدے کے بارے میں سوچتے ہیں، مگر جنگ کے مُضر اور تباہ کن اثرات کا سامنا عام کشمیریوں کو کرنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 181610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش