0
Thursday 2 Aug 2012 04:56

اسکردو سے شگر جانے والی مسافر بردار گاڑی دریا میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

اسکردو سے شگر جانے والی مسافر بردار گاڑی دریا میں گرنے سے تین افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اسکردو سے اسکولی شگر جانے والی مسافر بردار جیپ دریائے شگر میں جا گری، تین افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو سے اسکولی شگر جانے والی مسافر بردار گاڑی دریائے شگر میں جا گری جس سے تین افراد موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے مقامی افراد نے ریسکیو کرنے کے بعد دریا سے دو افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے، تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل اسکردو روانہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت مقامی افراد دریا میں بہہ جانے والے ایک شخص کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریا میں طغیانی کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ ان کے مطابق گاڑی دریا برد ہوئے تقریبا تین سے چار گھنٹے ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کی سرکاری ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 184184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش