0
Sunday 5 Aug 2012 16:59

پاکستان سنی تحریک فرقہ واریت کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، شکیل قادری

پاکستان سنی تحریک فرقہ واریت کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، شکیل قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ خود اعتمادی اور جہد مسلسل سے حقوق کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد نظم و ضبط کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں۔ پاکستان سنی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے۔ جو عوام کے حقوق اور دہشت گردی، فرقہ واریت کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جو امیر شہدائے اہل سنت قائد و بانی پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری کے فلسفے و مشن پر گامزن ہیں اور ان ہی شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے دہشت گردی، فرقہ واریت کو ختم کرکے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے دورے کے بعد واپسی پر کراچی ملیر میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی لعنت نے ملک کو بیرونی ممالک کا مقروض بنا دیا ہے کارکنان کرپشن کے خاتمے اور اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی سازشوں سے دوچار ہے، بیرونی قوتیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتی وہی سازشوں کو تقویت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دو اعلیٰ قیادتوں نے جام شہادت تو نوش کرلیا مگر وہ یہ سوچ و فکر دے گئے کہ ملک بچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اگر جان بھی دینا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے۔ شکیل قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں ایسی جمہوریت چاہتی ہے کہ جس کی روح کے تحت مظلوم غریب عوام کو ان کے حقوق مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے دعویداروں نے ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس کے مصنوعی بحران تحفے میں دیئے ہیں، اب عوام کو اپنے ووٹ کا استعمال سیاسی شعور و دانشمندی سے کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 185116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش