اسلام ٹائمز۔ اگلے دس سالوں میں نوجوانوں کیلئے تین کروڑ ساٹھ لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہوگی، بے روزگاری بڑھ جانے سے جرائم کا راج ہونے کا اندیشہ ہے، کاروباری طبقہ دن بدن کمزور ہوتا جارہاہے اور اس ملک میں نوکریوں کا بحران ہے، نوجوان اپنے چہروں پر برائے فروخت ہیں کا بورڈ نہ لگالیں، چھوٹی سوچ اور برادری ازم کا خاتمہ کر کے نوجوانوں کو آگے لائیں، تحریک انصاف کی حکومت آئیگی اور ان حالات کو ٹھیک کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار سابق مرکزی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف ابرارالحق نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس دور حکومت میں کاروبار کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر منظور حسین ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالات برے لوگوں کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں لیکن اس وقت حالات زیادہ خراب ہوتے ہیں جب اچھے لوگ خاموش رہیں، اب نوجوان طبقہ خاموش نہ رہے، تحریک انصاف کا ساتھ دے۔