1
0
Saturday 18 Aug 2012 17:14

کراچی میں شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں کیخلاف پولیس کے چھاپے، متعدد گرفتار

کراچی میں شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں کیخلاف پولیس کے چھاپے، متعدد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی بھر میں پولیس انتظامیہ نے ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 شیعہ رہنماؤں سمیت فعال کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب شہر کراچی میں پولیس انتظامیہ نے آپریشن کرکے 12 شیعہ رہنماؤں اور فعال و سرکردہ کارکنوں کو زیر حراست لے لیا ہے۔ پولیس نے ملت جعفریہ کے خلاف کی جانے والی متعصبانہ کارروائی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور فعال کارکنوں کو انچولی، نیو کراچی، العارف اپارٹمنٹ ناظم آباد سمیت حسن کالونی سے گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے شیعہ رہنماؤں میں اقبال زیدی، ثقلین زیدی، سید رضی حیدر، نارتھ کراچی مسجد کے ٹرسٹی حیدر اور دیگر 6 نمازی افراد شامل ہیں، جنہیں پولیس نے فجر کے وقت مساجد اور گھروں سے نماز کے دوران گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شیعہ رہنماؤں کو گذشتہ شب کراچی میں کالعدم تنظیموں کے 10 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب شیعہ رہنماؤں نے گرفتار کئے جانے والے شیعہ رہنماؤں اور فعال کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انتظامیہ ایک طرف شیعہ مسلمانوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے تو دوسری جانب شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرکے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کی واضح مثال یوم القدس ریلی میں دہشت گردانہ کارروائی کا ہونا اور دہشت گردوں کا آزاد گھومنا ہے، جبکہ شیعہ رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جانا انتہائی شرمناک فعل ہے۔ شیعہ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے گرفتار کئے گئے شیعہ رہنماؤں اور کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ شدید احتجاج کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 188603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

India
ulta chor kotwal ko dante . arrest of shias highly resented
منتخب
ہماری پیشکش