0
Thursday 30 Aug 2012 01:50

جنوبی وزیرستان میں تازہ جھڑپیں، 18 دہشتگرد ہلاک، 8 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں تازہ جھڑپیں، 18 دہشتگرد ہلاک، 8 سیکورٹی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سارنگ بابا زیارت میں دہشتگردوں کیخلاف دو روزہ آپریشن میں 18 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے، آپریشن میں فورسز کے آٹھ جوان بھی جاں بحق ہوئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق سارنگ بابا زیارت کے علاقے میں 2 روز سے جاری سرچ اور کلیئرنس آپریشن میں موثر کارروائی کی گئی۔ اس دوران عسکریت پسندوں کی سات کمین گاہیں تباہ کردی گئیں۔ آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے۔ اس دوران فورسز کے آٹھ جوان جاں بحق اور 6 زخمی بھی ہوگئے۔ فورسز نے دہشتگردوں کے زیر استعمال بڑی مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لےلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 191155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش