0
Saturday 1 Sep 2012 16:31

لشکر طیبہ جماعة الدعوة پاکستان کی ایک رفاہی و تبلیغی جماعت ہے، انجینئر نوید قمر

لشکر طیبہ جماعة الدعوة پاکستان کی ایک رفاہی و تبلیغی جماعت ہے، انجینئر نوید قمر
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ جماعة الدعوة کے رہنماؤں پر پابندیوں کا مقصد جماعة الدعوة پر دباؤ بڑھانا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل میں جماعة الدعوة کے موثر کردار کی وجہ سے امریکہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکہ نے بھارت کو خوش کرنے کے لئے جماعة الدعوة پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکہ کے پاس جماعة الدعوة کے رہنماؤں کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے وگرنہ الزمات لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جماعة الدعوة کے رہنماؤں پر لگائے جانے والے امریکی الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے جن آٹھ افراد کے نام لئے ہیں وہ لشکر طیبہ کے نہیں جماعة الدعوة کے رہنما ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لشکر طیبہ کشمیریوں کی ایک عسکری جماعت ہے جبکہ جماعة الدعوة پاکستان کی ایک رفاہی و تبلیغی جماعت ہے۔ اگر ہمارے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو امریکی حکام انہیں منظر عام پر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ محض بھارت کو خوش کرنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اس سے قبل بھی امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید اور حافظ عبدالرحمان مکی پر الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے سروں کی قیمتیں لگا چکا ہے۔ انجینئر نوید قمر نے کہا کہ جماعة الدعوة امریکہ یا بھارت سمیت کسی بھی اسلام دشمن قوت کے دباؤ میں آئے بغیر امریکہ و بھارت کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 191834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش