0
Sunday 9 Sep 2012 15:43

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی داتا دربار پر حاضری

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی داتا دربار پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اسلام آباد کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ان کا استقبال صوبائی وزیر عبدالغفور نے کیا۔ استقبال کے بعد ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزرائے خارجہ سے ہونیوالی ملاقاتیں اہم رہیں اور ان کا دورہ پاکستان مفید رہا ہے۔ دورے میں بھارتی حکومت کی جانب سے اور عوام کی خواہش پر پاکستان آیا ہوں۔

انہوں نے کہا میرا پاکستان آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات سے خطے میں بہتری اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 7 سال کے بعد پاک بھارت کے درمیان جوائنٹس کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی قیادت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں، پاکستان کو مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، میرا دورہ باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا۔ بعدازاں بھارتی وزیر خارجہ نے دربار حضرت داتا گنج بخش پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور پاک بھارت امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 194004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش