0
Sunday 31 Jan 2010 14:55

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق،سرکاری ٹی وی،فی الحال حکیم اللہ کی موت کی تصدیق نہیں کر سکتے،رحمان ملک

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق،سرکاری ٹی وی،فی الحال حکیم اللہ کی موت کی تصدیق نہیں کر سکتے،رحمان ملک
 اسلام آباد:کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق حکیم اللہ محسود گزشتہ دنوں اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے ڈرون حملے میں زخمی ہو گئے تھے تاہم آج سرکاری ٹی وی نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کو اورکزئی ایجنسی کی تحصیل ماموں زئی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔پہلے طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ حکیم اللہ محسود زندہ ہیں اور وہ ڈرون حملے سے محفوظ رہے تھے۔
فی الحال حکیم اللہ کی موت کی تصدیق نہیں کر سکتے،رحمان ملک
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مقامی ذرائع حکیم اللہ محسود کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں،تاہم وہ طالبان رہنما کی اس موقعے پر ہلاکت کی سو فیصد تصدیق نہیں کرسکتے۔اے آر وائی نیوز سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے صرف ہتھیار پھینکنے والے لوگوں سے بات چیت ہو سکتی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ کرائے کے قاتلوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے،فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا،پاکستانی فورسز نے دہشت گردوں کے حوصلے پست کر دئیے۔ 
ایک بار پھر
حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات

اسلام آباد:کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات ایک بار پھر زیر گردش ہیں،سرکاری ٹی وی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ طالبان اس کی تردید کر رہے ہیں،دوسری جانب آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی فوری تصدیق نہیں کی جا سکتی۔واضح رہے کہ 14 جنوری2010ء  کو شکتوئی میں امریکی ڈارون طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں 18 افراد مارے گئے،جس میں بعض اطلاعات کے مطابق حکیم اللہ بھی شامل تھا۔بعض ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکیم اللہ اس حملے میں زخمی ہوا تھا اور اسے علاج کیلئے اورکزئی ایجنسی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق پانچ روز سے ان کی ہلاکت کی اطلاعات مل رہی ہیں۔سرکاری ٹی وی نے طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شمالی وزیرستان کے علاقے ماموزئی میں سپرد خا ک کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں فوری طور پر ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔




خبر کا کوڈ : 19604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش