0
Wednesday 26 Sep 2012 22:13

مقبوضہ کشمیر میں مزید 90 اراکین پنچایت نے استعفیٰ دے دیا

مقبوضہ کشمیر میں مزید 90 اراکین پنچایت نے استعفیٰ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ نچلی سطح کے سیاست دانوں میں قتل کے اندیشے نے سرپنچوں کے استعفوں میں اضافہ کردیا ہے، اور آج 90 سے زیادہ سرپنچوں نے اپنے استعفے پیش کئے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 15 روز میں جموں و کشمیر میں دو سرپنچوں کے قتل کے بعد سرپنچوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اتوار سے لیکر اب تک کل 148 سرپنچ مستعفی ہوچکے ہیں اور کم سے کم پانچ ماہ میں 900 سے زائد سرپنچوں نے استعفیٰ دیا ہے، جبکہ جنوبی کشمیر کے پنچائت اراکین اپنی مشکلات پر روشنی ڈالنے کے لئے دہلی میں احتجاج کرنے کے خواہاں ہیں۔ جموں کشمیر سے پنچائت اراکین کا ایک وفد اس ہفتے دہلی میں کانگریس جنرل سیکرٹری راہل گاندھی سے ملاقات کرے گا، جموں کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو آئندہ کی متحدہ کمان میٹنگ میں اٹھائیں گے، ایک دہائی کے بعد کشمیر میں 2011ء میں پنچایت انتخابات کرائے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 198818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش