0
Monday 8 Oct 2012 00:46

امریکہ ناجائز فائدہ اٹھانے کا خواہش مند، شام اور ترکی ہوشیار رہیں، علی اکبر ولایتی

امریکہ ناجائز فائدہ اٹھانے کا خواہش مند، شام اور ترکی ہوشیار رہیں، علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام اور ترکی کے درمیان حالیہ سرحدی تنازعہ سے امریکہ کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بابت انہیں خبردار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج ایرانی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ خطے میں کسی بھی چھوٹے تنازعہ کو بہانہ بنا کر علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و سلامتی کا خواہان ہے اور ترکی اور شام کے درمیان حالیہ تنازعے پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ ایران کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام اور ترکی کے درمیان کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک کے نقصان میں ہے، بلکہ اس سے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور دوستی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 201757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش