0
Friday 12 Oct 2012 19:17

مٹھی بھر عناصر کو ان کا ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دیں گے، راجہ پرویز اشرف

مٹھی بھر عناصر کو ان کا ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دیں گے، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہرمکتبہ فکرکےافراد اور تمام سیاسی جماعتوں نے ملالہ اور اس کے ساتھیوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ بچوں پر تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تعلیم، صحت اور ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے وفاق ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں بچوں کے حقوق کے تحفط کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے وزارت انسانی حقوق کو بچوں کے حقوق کے تحفط کمیشن کی تشکیل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر وزیراعظم نے 11اکتوبرکو بچیوں کا دن منانےکا اعلان کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بچوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا بل ان کے مشیر برائے انسانی حقوق تیار کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ ملالہ اور دیگر معصوم بچیوں پر حملہ کرنے والے مٹھی بھر عناصر کو ان کا ایجنڈا کسی صورت مسلط نہیں کرنے دیا جائیگا۔ اسلام آباد میں چائلڈ رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اور انہوں نے انسانی حقوق کے مشیر مصطفی نواز کو بل کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کی پالیسی بنا دی گئی اور پاکستان عالمی ذمہ داریوں سے ضرور عہدہ برآ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے ہم میں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں سمیت ملک بھر کے تمام طبقات نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کسی ایک شخص پر نہیں بلکہ ہماری زندگیوں پر حملہ کیا گیا۔ راجا پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر عناصر کو ان کا ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 203011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش