0
Saturday 13 Oct 2012 16:02

کمزور مسلمان بھی نبی (ص) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، حافظ حسین احمد

کمزور مسلمان بھی نبی (ص) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سوویت یونین کے بعد امریکہ اپنے اتحادیوں کے سمیت مسلم دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے افغانستان میں داخل ہوا لیکن گیارہ سال گزرنے کے باوجود اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکا، وہاڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جتنی معدنیات ہیں وہ سب کی سب اسلامی ممالک میں ہیں۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اُس کے اتحادی ممالک ہمارے خزانوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، مجاہدین نے امریکی اور نیٹو افواج کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکہ اور اُس کے حواریوں نے گستاخانہ فلم اور خاکے بنا کر اپنا غصہ نکالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور مسلمان بھی نبی (ص) کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، افغانستان میں شکست کھانے کے بعد امریکہ گستاخانہ فلمیں اور خاکے بنا کر اپنا غصہ نکال رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 203202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش