0
Monday 15 Oct 2012 02:06

سعودی عرب کو توہین رسالت (ص) پر جو کردار ادا کرنا چاہے تھا وہ اس نے نہیں کیا، حسین الدین شاہ

سعودی عرب کو توہین رسالت (ص) پر جو کردار ادا کرنا چاہے تھا وہ اس نے نہیں کیا، حسین الدین شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنماء شیخ الحدیث علامہ پیر سید حسین الدین شاہ نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان نبی پاک (ص) کی ناموس کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور ساری دنیا کو ذکر رسول (ص) کے نور سے منور کر دیں۔ ہمیں ایک سیاسی پلیٹ فارم پر منظم ہونا ہونا ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں گلیوں سڑکوں کے منشور کو چھوڑ کر تحفظ ناموس رسالت (ص) کے لیے عملی کردار ادا کرنے والے امیدوار اور سیاسی جماعت کو ہی ووٹ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روالپنڈی میں منعقدہ ناموس رسالت (ص) سیمنار کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید حسن الدین نے کہا کہ سامراجی قوتیں امت مسلمہ کے سینوں سے عشق رسول (ص) کی شمع کو بجھانا چاہتی ہیں۔ آج ہمیں اپنے پاک نبی (ص) کی ہر سنت مبارکہ کو عام کرنا ہوگا اور عالمی سطح پر پیغام دینا ہوگا کہ اسلام انسان دوستی کا دین ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام ہی اس وقت پوری دنیا کو امن و سلامتی کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور ہمارے تمام مسائل کا حل حضور (ص) کی اتباع میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 57 اسلامی ممالک کے حکمران بلخصوص عرب ممالک خاموش ہیں اور مغربی ممالک متحد ہو کر مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو توہین رسالت (ص) پر جو کردار ادا کرنا چاہے تھا وہ اس نے ادا نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 203623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش