0
Sunday 21 Oct 2012 17:16

ایم ایم اے بحالی کے باعث سیکولر قوتوں میں کہرام مچ گیا اور وہ سازشوں میں مصروف ہیں، ابوالخیر زبیر

ایم ایم اے بحالی کے باعث سیکولر قوتوں میں کہرام مچ گیا اور وہ سازشوں میں مصروف ہیں، ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اسلام آباد میں 18 تاریخ کے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کے حوالے سے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں بحال کیا جائے صرف اس چیز سے سیکولر قوتوں میں ایک کہرام مچ گیا اور وہ سازشوں میں مصروف ہو گئیں کہ ان پارٹیوں کے درمیان ایسی بدگمانیاں پیدا کردی جائیں کہ ایم ایم اے بحال نہ ہوسکے کہیں ایم ایم اے کی صدارت اور اس کے دیگر عہدوں کیلئے ناموں کے اتفاق پر فرضی خبریں چلائی گئیں۔

حالانکہ اس اجلاس میں اس پر سرے سے کوئی گفتگو ہی نہیں ہوئی البتہ 18 تاریخ کے اجلاس کی میزبانی JUP کررہی تھی اس لئے سب نے اس اجلاس کی صدارت کیلئے JUP کے صدر کے نام پر اتفاق کیا اور متحدہ مجلس عمل کی صدارت کیلئے طے پایا کہ تمام تنظیمی امور آئندہ اجلاس میں طے کئے جائیں گے اور اسی میں اعلان کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اخبارات نے متحدہ مجلس عمل کے قائدین کی ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کو غلط انداز میں پیش کیا تاکہ ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کو بھی چاہیئے کہ وہ ان کی طرف منسوب غلط باتوں کی فوری طور پر تردید کردیں تاکہ سازشی عناصر کو اپنا کھیل کھیلنے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سازشی عناصر اپنی سازشوں میں ناکام ہونگے اور متحدہ مجلس عمل بحال ہو کر اس ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 205416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش