0
Friday 26 Oct 2012 00:49

تاریخ کے بہت سے صفحات ابھی کھلنے ہیں، قمر زمان کائرہ

تاریخ کے بہت سے صفحات ابھی کھلنے ہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف استعفیٰ دے دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےکہا کہ الزامات لگنے پرہم سے بھی مستعفی ہونے کے مطالبے کیے گئے۔ شہبازشریف عہدے سے مستعفی ہوں۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ 1990ء کے الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسے لینا تو صرف ایک معاملہ ہے تاریخ کے بہت سے صفحات ابھی کھلنے ہیں سب کو جواب دینا ہوگا۔ 

ادھر دیگر ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں حمید گل اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کریں گے، میاں صاحب نے عدالتی فیصلے کے حق میں بات کہی جو خوش آئند ہے، چوہدری نثار اور شہباز شریف نے کہا تھا ایف آئی سے تحقیقات قبول نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مختلف رہنماوٴں نے تحقیقات کے لئے مختلف اداروں کے نام لئے، میاں نواز شریف نے عدالتی فیصلے کے حق میں بات کہی جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایف آئی اے سے تحقیقات قبول نہیں۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ اصغر خان کیس میں حمید گل اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 206661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش