0
Thursday 1 Nov 2012 14:44

ممتاز بھٹو کے الیکشن لڑنے کے اعلان نے پیپلز پارٹی کی نیندیں اڑا دیں، انور گجر

ممتاز بھٹو کے الیکشن لڑنے کے اعلان نے پیپلز پارٹی کی نیندیں اڑا دیں، انور گجر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر محمد انور گجر نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے خواب دیکھنے والی پیپلز پارٹی کو سردار ممتاز علی بھٹو کے NA-207 سے الیکشن لڑنے کے اعلان نے پریشان کردیا ہے۔ سردار ممتاز علی بھٹو کے لاڑکانہ کے حلقے سے الیکشن لڑنے کے اعلان نے پیپلز پارٹی کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ NA-207 بھٹو خاندان کا آبائی حلقہ انتخاب ہے جہاں سے سب سے پہلے سردار ممتاز علی خان بھٹو کے والد نواب نبی بخش بھٹو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوا کرتے تھے۔ نواب نبی بخش بھٹو کے بعد یہ حلقہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے کردیا گیا اور ان کے بعد شہید بے نظیر بھٹو اس حلقے سے انتخاب جیتتی رہی ہیں لیکن آج لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا نہیں مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن چکا ہے۔ جہاں آج ہر طرف مسلم لیگ (ن) کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر انور گجر نے مزید کہا کہ سندھ کارڈ اور بھٹو کارڈ اب مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے کیوں کہ سندھ اور بھٹو کارڈ استعمال کرنے والوں نے سندھ کا سودا کرکے سندھیوں کے سر سے چھت اور پیروں تلے سے زمین تک کھینچ لی ہے اور شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے بھٹو خاندان کے ساتھ غداری کی ہے۔ انور گجر نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق اور سندھ دھرتی کے تحفظ اور بدکردار حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے میاں نواز شریف اور سردار ممتاز علی بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے میدان میں آنا ہوگا تاکہ عوام سے دھوکا کر نے اور ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت زرداری ٹولے کا پیٹ پھاڑ کر واپس لی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 208076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش