0
Saturday 3 Nov 2012 19:29

لاہور بھرمیں جشن عید غدیر کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد، مومنین کے بھر پور شرکت

لاہور بھرمیں جشن عید غدیر کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد، مومنین کے بھر پور شرکت
اسلام ٹائمز۔ جشن عید غدیر کے سلسلہ میں دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ چندرائے روڈ پر جشن کی تقریب جاری ہے جس سے ممتاز عالم دین اور جامعہ عروۃ الوثقی ٰ کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی خطاب کر رہے ہیں جبکہ کل بروز اتوار امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام جامع محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ میں بڑی تقریب ہو گی جس سے نامور علماء کرام اور ذاکرین عظام خطاب کریں گے اور فضائل مولا متقیان بیان کریں گے۔

اس کے علاوہ گلشن راوی، سمن آباد، امامیہ کالونی، شاہدرہ، کوٹ عبدالمالک، جعفریہ کالونی، مسلم ٹاؤن، فیروز پور روڈ، مزنگ، کریم پارک، باغبانپورہ، مغلپورہ، لاہور کینٹ، کیولری گراؤنڈ، شالیمار ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے، ویلینشیاء ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن میں بھی جشن کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور مومین ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

جشن عید غدیر کی مناسب سے ایک اہم تقریب کربلا گامے شاہ میں بھی منعقد کی جائے گی جبکہ موچی دروازہ کی مسجد کشمیریاں میں بھی بہت بڑا اجتماع ہو گا، اس کے علاوہ اردو بازار کے نور چیمبرز کی مسجد میں بھی جشن عید غدیر کی مناسبت سے تقریب کل بعداز نماز ظہرین منعقد ہو گی جبکہ کوٹ عبدالمالک میں بھی بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ تقریب مبارک مسجد میں ہو گی جس سے ممتاز عالم دین علامہ محمد رضا عابدی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 208756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش