0
Monday 5 Nov 2012 00:42

تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن، عمران خان کا انتخابات میں 25 فیصد نشستیں نوجوانون کو دینے کا اعلان

تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن، عمران خان کا انتخابات میں 25 فیصد نشستیں نوجوانون کو دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ان کی جماعت نوجوانوں کو 25 فیصد پارٹی ٹکٹیں دے گی۔ لاہور کے ایکسپو سنٹر میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے یوتھ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں چار کروڑ نوجوان ووٹ ڈالیں گے جو ان کی جماعت ہی کو جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سیاست میں کردار ادا کرنے کے لئے تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن میں حصہ لیں اور خود کو قیادت کے لئے پیش کریں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار آکر خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرے گی تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ عمران خان نے کہا کہ اقلیتیوں کو مساوی حقوق دیئے جائیں گے اور تحریک انصاف واحد جماعت ہوگی جو تمام پاکستانیوں کا اکٹھا کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایسا پاکستان بنائے گی کہ بیرون ملک سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے یہاں آیا کرین گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں لوگوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بڑے بڑے ناموں کی نہیں تحریک انصاف کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کو فرق صرف اس وقت پڑے گا، جب یہ اپنے نظریات سے ہٹ جائے گی۔
 
عمران خان نے کہا کہ پارٹی الیکشن کے بعد ایک خوفناک سونامی آئیگا، جس سے تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی بنے گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ دے کر نوجوانوں کو خریدنے والے رہنما اپنی غلط فہمی دور کرلیں، انہیں ووٹ نہیں مل سکے گا۔ کنونشن سے شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، ولید اقبال، عدیل ہاشمی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 209136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش