0
Tuesday 6 Nov 2012 16:40

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں علامہ آفتاب حیدر جعفری کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہادت پر انتہائی افسوس اور اس ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز دہشتگردی کی وارداتوں اور ٹارگٹ کلنگ سے واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز عالم دین علامہ آفتاب حیدر جعفری کے بہیمانہ قتل پر اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پورے ملک خصوصاً کراچی اور کوئٹہ میں جس طرح قتل عام جاری ہے اس ظلم و بربریت کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری قتل عام، دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ سے اب عوام سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ملک میں عملاً دہشتگردوں کا راج ہے اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، علماء کرام، وکلاء، ججز اور سکول کے معصوم بچوں سمیت بے یارومددگار مسافروں سمیت کسی کی جان محفوظ نہیں۔ انہوں نے اس موقع پر مذکورہ واقعہ میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اس وقت تک ملک میں پائیدار بنیادوں پر امن قائم کرنا ممکن نہیں۔ بعد ازاں علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہ کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 209657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش