0
Saturday 10 Nov 2012 23:40

امریکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکنیت کی اہلیت نہیں رکھتا، رامین مہمان پرست

امریکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکنیت کی اہلیت نہیں رکھتا، رامین مہمان پرست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے امریکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکنیت کی اہلیت نہیں رکھتا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی کارکردگی یو این او کے انسانی حقوق کے معاہدوں اور اس کے کنونشنوں کے صریحاً منافی ہے اور اپنے اس منفی ریکارڈ کی وجہ سے وہ دوبارہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ رامین مہمان پرست نے انسانی حقوق کونسل میں یو پی آر سے موسوم مرحلہ وار عالمی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں بارہا درج ہے کہ امریکہ نے مختلف ادوار میں بین الاقوامی معیارات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، جن میں بچوں اور عورتوں سمیت غیر فوجیوں کا قتل عام، دنیا کے مختلف علاقوں میں آشکارا اور خفیہ جیلوں میں قیدیوں کو قسم قسم کی ایذائیں دیا جانا، اسلام دشمنی کو رواج دینا، مسلمانوں کی مقدسات کی توہین اور ملت فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی  غیر مشروط اور مکمل حمایت کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 210857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش