0
Sunday 11 Nov 2012 00:44

محرم الحرام کی آمد پر لاشوں کے تحفے شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے، علامہ عبدالحسین

محرم الحرام کی آمد پر لاشوں کے تحفے شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے، علامہ عبدالحسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا کہ ملت تشع کے افراد کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے، جس میں علامہ آفتاب حیدر جعفری جیسی اہم شحصیت اور قوم کے محافظ ایس پی ہلال حیدر بھی شامل ہیں، محرم الحرام کی آمد پر قوم کو لاشوں کے تحفے دینا شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی ایک منظم سازش ہے، جس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ پولیس اپنے ہی افسران کا تحفظ نہیں کر سکتی تو عوام کا کیا تحفظ کریگی یا وہ محرم میں لاکھوں لوگوں پر مشتمل جلوس کا کیا تحفظ کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان واقعات کو روکنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو ان جیسے سانحات ہمیشہ رونماء ہونگے اور کسی بھی قسم کے ممکنہ نقصان کے ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو باخبر کرنا چاہتے ہیں کہ محرم میں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہونگے۔ اگر انتظامیہ ہمارا تحفظ نہیں کرسکتی تو ہمیں اسلحے کے لائنسس جاری کئے جائیں، ہم اپنا تحفظ خود کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی نشاندہی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے بھی کی ہے۔ علامہ عبدالحسین نے مطالبہ کیا کہ شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری، شہید ہلال حیدر اور دیگر افراد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے جائے۔
خبر کا کوڈ : 210867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش