0
Monday 12 Nov 2012 02:30

اہل مغرب مسلمانوں سے شکست کی شرمندگی کا غصہ اتارنے کیلئے توہین رسالت (ص) کرتے ہیں، سید منور حسن

اہل مغرب مسلمانوں سے شکست کی شرمندگی کا غصہ اتارنے کیلئے توہین رسالت (ص) کرتے ہیں، سید منور حسن
اسلام ٹائمز: ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امت مسلمہ کے بین الاقوامی اجتماع ''عالمی اتحاد امت کانفرنس'' سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع اور مقررین کے خطابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر دل میں حسینیت چھائی ہوئی ہے اور ہر دل کردار حسینی (ع) ادا کرنے کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل مغرب نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں خوب ترقی کی اور جدید ترین ہتھار بنا ڈالے اور وہ جدید ایٹمی ہتھاروں کے باوجود اسلام اور مسلمانوں کو شکست نہ دے پائے تو انہوں نے اپنی اس شرمندگی کا غصہ اتارنے لے لئے توہین رسالت (ص) کرنا شروع کر دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اتحاد وقت کی اہم ضرورت اور زخموں کا مرہم ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں ایم ایم اے کے ٹوٹنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کی حفاظت کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے اور اگر اتحاد ٹوٹتا ہے تو اس کے اسباب کو تلاش کرنا چاہے اور ان اسباب کا تدارک کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسباب کو تلاش کئے بغیر اتحاد کی بات کرنا اتحاد کی اہمیت کو کم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سابقہ الیکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب اس بات پر فیصلہ ہو رہا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا چاہے یا نہیں تو کچھ جماعتوں نے اتحاد ہونے کے باوجود انتخابات میں کیوں حصہ لیا؟ کیا ان کو اس وقت اتحاد یاد نہ تھا۔؟ سید منور حسن نے کہا کہ ہم اتحاد تو کر لیتے ہیں، لیکن اس کو نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 211125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش