0
Wednesday 14 Nov 2012 22:08

کالعدم تحریک طالبان کے مختلف وارداتوں میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار

کالعدم تحریک طالبان کے مختلف وارداتوں میں ملوث 5 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے سانحہ رسول پارک اور بابو صابو پولیس چیک پوسٹ پر حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبيب الرحمٰن نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں امتیاز، حبیب الرحمٰن، حافظ محمد رمضان، محمد عمران اور امیر معاویہ شامل ہیں۔ دوران تفتیش دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رسول پارک لاہور میں خبیر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دس جیل وارڈنز کو ہلاک کیا، وہ بابو صابو چیک پوسٹ پر حملے اور گرین ٹاوٴن لاہور میں بنک ڈکیتی کے علاوہ دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 

آئی جی پنجاب کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان قاری یٰسین گروپ سے ہے۔ دہشتگردوں نے دوران تفتیش بتایا کہ گروپ کے اہم رکن عمران گنڈا پور کی خبیر پختونخواہ پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا بدلہ لینے کے لئے انہوں نے دہشتگردی کی مختلف وارداتوں کی منصوبہ بندی کی۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ محرم میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں نہ تو کوئی بھتہ خور ہے اور نہ ہی کوئی ایسی واردات ہوئی ہے۔ مجرموں کو پنجاب میں سانس نہیں لینے دینگے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے ديگر ساتھيوں کی گرفتاری کے ليے بھی کوششيں جاری ہيں۔ 
خبر کا کوڈ : 211856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش