0
Saturday 17 Nov 2012 16:04

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کھلی دہشتگردی کررہا ہے اس نے گذشتہ دو روز میں درجن سے زائد افراد کو شہید کیا ہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے۔ دنیا میں امن قائم کرنے کا دعویدار امریکہ بھی بےگناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کا حل بیحد ضروری ہے۔ مرکزی میڈیا سیل اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق، انہوں نے یہ بات پارٹی رہنماؤوں سے بات جیت کرتے ہوئے کہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ تشدد اور ظلم کے باوجود فلسطین اور کشمیر کے حریت پسندوں کو دبایا نہیں جا سکا، اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے ضروری ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے حملوں کو تیز کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کیلئے چیلنج قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو اب دوٹوک فیصلے کرنے ہونگے، انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ہم بےگناہ مسلمانوں کا خون بہتا ہوا دیکھتے رہیں گے، اب عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری اور ہنگامی فیصلے کرے۔

خبر کا کوڈ : 212657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش