0
Monday 19 Nov 2012 11:54

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈی ایٹ ممالک کی چار روز تجارتی نمائش کا افتتاح کردیا

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈی ایٹ ممالک کی چار روز تجارتی نمائش کا افتتاح کردیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ڈی ایٹ ممالک کی چار روزہ تجارتی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نمائش سے ڈی ایٹ ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چار روزہ نمائش معیشت میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگی اور اس سے ڈی ایٹ ممالک کی تاجر برادری کے درمیان اشتراک عمل میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے رکن ممالک کے درمیان تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف بھی حاصل ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 213152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش