0
Tuesday 20 Nov 2012 11:46

سینیٹر شاہی سید کی عباس ٹاﺅن میں پلانٹڈ بم دھماکے کی شدید مذمت

سینیٹر شاہی سید کی عباس ٹاﺅن میں پلانٹڈ بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے عباس ٹاﺅن میں پلانٹڈ بم دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی شہادت اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کرنے والوں کا انسانیت سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے، ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس قسم کے واقعات کے مرتکب ہونے والے کسی طور انسان کہلوانے کے قابل نہیں ہیں۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مذمتی بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایسے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے، عوام اور ریاستی اداروں کو مشرکہ چیلنجز کا سامنا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے، ہمیں جوش نہیں بلکہ ہوش سے کام لینا ہوگا، دکھ رنج اور غم ضرور ہے مگر ہمیں کسی طور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، عوام اور کارکنان زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
خبر کا کوڈ : 213399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش