0
Wednesday 21 Nov 2012 15:19

یوم عاشور، محکمہ داخلہ سندھ نے ایم اے جناح روڈ کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دیدیا

یوم عاشور، محکمہ داخلہ سندھ نے ایم اے جناح روڈ کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ایم اے جناح روڈ کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دیدیا ہے، یہاں کسی بھی مذہبی و سیاسی جماعت اور فلاحی تنظیم کو کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، کراچی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ایم اے جناح روڈ کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دیتے ہوئے یوم عاشور پر یہاں کسی بھی مذہبی و سیاسی جماعت اور فلاحی تنظیم کو کیمپ لگانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پولیس اور رینجرز کی تجویز پر کیا گیا ہے اور اس بارے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور فلاحی تنظیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے، فلاحی ادارے اور سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے امدادی کیمپ ایم اے جناح روڈ کے علاوہ کسی اور مقام پر لگا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 213991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش