0
Wednesday 21 Nov 2012 21:13

آج بھی لب فرات یزیدی اور حسینی قوتوں میں جنگ جاری ہے، فلسفہ شہادت کانفرنس

آج بھی لب فرات یزیدی اور حسینی قوتوں میں جنگ جاری ہے، فلسفہ شہادت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامہ پنجاب کے زیراہتمام فلسفہ شہادت کانفرنس کا انقعاد ہیلے کالج آف کامرس نیو کیمپس میں کیا گیا جس کی صدرات رائے حق نواز نے کی جبکہ مہمان خصوصی اور مدرس ڈاکٹر اسلم صدیقی تھے۔ کانفرنس میں طلبہ کی کثیر تعداد کے علاوہ اساتذہ کرام جن میں سید نعیم شاہ، حسن مبین عالم اور معظم مغل شامل ہیں نے شرکت کی جبکہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی نمائندگی سفیر حسین نے کی۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسلم صدیقی نے کہا کہ اسلام کیلئے صرف اپنا نہیں بلکہ پورے خاندان کا سر نیزے پر چڑھا دینا صرف بڑی قربانی نہیں بلکہ سب سے بڑی قربانی ہے، آج ہم بھول گئے ہیں کہ اس عظیم قربانی کے پیچھے فلسفہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اذان کی آواز ہمارے کانوں میں پڑ رہی ہوتی ہے ہم نماز کی طرف نہیں جاتے لیکن یہ بات ہر وقت کرتے ہے اور مانتے ہیں کہ امام حسین(ع) اور ان کے پورے خاندان کی شہادت پر ہمیں بہت دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اذان میں دی جانے والی اس شہادت کا مطلب تو یہ ہے کہ تلوار بھی سر پر کیوں نہ ہو پھر بھی اطاعت خداوندی کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ رائے حق نواز نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ فلسفہ شہادت کو سمجھیں اور اطاعت خداوندی اور اسلام کی حفاطت کے لئے ذرا بھر بھی پیچھے نہ رہیں، اگر ہمیں امام حسین(ع) کی قربانی یاد ہوتی تو آج اسلام ان مسائل میں نہ ہوتا ہماری جان اسلام کی خاطر ہر دم تیار رہے، یہ ہمارے ایمان کی تقاضہ ہے۔

آئی ایس او کے رہنما سفیر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین(ع) نے کربلا کی سرزمین سے پوری دنیا کیلئے درس حریت دیا جو قیامت تک کے مظلومین کے لئے فتح کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی لب فرات یزیدی اور حسینی قوتوں میں جنگ جاری ہے، امام حسین(ع) نے کربلا میں قربانی دے حق اور باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی اور آج جو بھی حق پر ہو گا وہ حسینی ہو گا اس کے ضمیر اور سوچ کا مالک حسین (ع) ہو گا اور جو اس کا مخالف ہو گا اس کا شجرہ یزید سے ملتا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 214103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش