0
Thursday 29 Nov 2012 00:56
عزاداری سیدالشہداء (ع) ہماری روح کی غذا

جنوبی پنجاب میں حالات کو تکفیری گروہ کی سرپرستی میں خراب کیا جا رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

جنوبی پنجاب میں حالات کو تکفیری گروہ کی سرپرستی میں خراب کیا جا رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزادری سیدالشہداء (ع) ہماری وجہ سے نہیں بلکہ ہم عزاداری کی وجہ سے باقی ہیں، عزاداری ایک ایسی تحریک ہے جو کہ عالمگیریت رکھتی ہے اور دنیا کے ہر کونے میں پیروان حسینی موجود ہیں، ہمارے جسموں کو ختم کرنے سے اگر عزاداری ختم ہوجاتی تو یہ کوشش تو بہت پہلے کی جا چکی ہے لیکن اس تحریک کی بقاء میں رضائے خداوند متعال شامل ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان، میلسی اور کہروڑ پکا میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ عزاداری سیدالشہداء (ع) ہماری روح کی غذا ہے، جب تک سانس باقی ہے ظلم کے خلاف ڈٹے رہیں گے، جس طرح جسم روح کے بغیر کسی کام کا نہیں اُسی طرح عزاداری سیدالشہداء (ع)کے بغیر ہماری زندگی بھی کسی کام کی نہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں حالات کو تکفیری گروہ کی سرپرستی میں خراب کیا جا رہا ہے، اُنہوں نے متعصب صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالحکیم، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں شیعیان حیدر کرار (ع) پر بنائے گئے بےبنیاد مقدمات کو خارج کیا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جھنگ میں صوبائی حکومت نے علامہ اظہر کاظمی کو گرفتار کر کے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح اُسے منہ کی کھانی پڑی ہے، حکومت ہماری امن پسندانہ پالیسیوں کو ہماری کمزوری سمجھ رہی ہے، تاہم ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ شہادت سے ہم ڈرنے والے نہیں بلکہ شہادت تو ہماری طاقت کا نام ہے، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ اس سال عاشور کے موقع پر پورا پاکستان مجالس اور جلوسوں میں موجود تھا کوئی فرد ایسا نہیں تھا جو گھروں میں بیٹھا ہو، اس سال کا عاشور دشمن کے لیے پیغام ہے ہم شہادت سے خائف نہیں بلکہ شہادت کے متمنی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 216110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش