0
Friday 30 Nov 2012 17:11

اسلام محبت، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، مولانا مجاہد عبدالرسول

اسلام محبت، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، مولانا مجاہد عبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ مدینہ مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر و استقلال اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین(ع) کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم وجابر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے، دہشت گردی، انتہا پسندی کو فروغ دینے والے اسلام دشمن اور یہود نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی سال کا پہلا اور آخری مہینہ قربانی کا درس دیتا ہے ہمیں بھی اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی بقاء و سلامتی اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے قربانی دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ قربانی ہمیشہ اہل حق نے ہی دی ہے اور ظالم جابر نے ہمیشہ یزیدیت کا راستہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت، بھائی چارگی، احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اس عظیم مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو عوام پاکستان کے استحکام اور اسلام کی سر بلندی کیلئے قربانیاں دینا جانتے ہیں تو یہ بھی یاد رکھا جائے کہ قربانی دینے والی قومیں ہی انقلاب لاتی ہیں جو ظلم کے سامنے صبر کی دیوار تو بنتی ہیں لیکن وقت آنے پر ظالموں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام حسین(ع) کا پیغام بھی یہی ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ جاؤ اور حق کے لئے سینہ سپر ہو جاؤ، اپنے ارادے کو مضبوط کر لو اللہ کی نصرت خود بخود تمہیں سرفراز کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 216562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش