0
Saturday 1 Dec 2012 22:40

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، بات چیت کیلئے ڈاکٹر عاصم حسین تہران روانہ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، بات چیت کیلئے ڈاکٹر عاصم حسین تہران روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاک ایران گیس پائپ لائن پر مزید بات چیت کے لئے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین تہران روانہ ہوگئے۔ پائپ لائن کی تعمیر کے لئے ایران سے پچاس کروڑ ڈالر دینے کی درخواست کریں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین تہران میں پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے فائننسنگ کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت پٹرولیم کے مطابق ایران نے منصوبے کے لئے پاکستان کو پچیس کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے لیکن مالی مشکلات کے باعث مشیر پٹرولیم ایرانی حکام سے پچاس کروڑ ڈالر دینے کی درخواست کریں گے۔ 

حکومت نے سات سو پچاس کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے پیشکشں طلب کی ہیں جبکہ ایران نے گیارہ سو کلو میٹر میں سے نو سو کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر مکمل کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت ایک ارب پچیس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ حکومت نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیسس نافذ کیا ہے۔ جس سے اب تک پینتالیس ارب روپے وصول کئے جا چکے ہیں، ٹیکس کی رقم پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ ایران سے پاکستان کو ابتدا میں سات سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، جو بعد میں پندرہ سو ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 216944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش