0
Thursday 6 Dec 2012 00:00

پاکستان اور چین کے درمیان سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان اور چین کے درمیان سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے معاہدے پر دستخط ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے صدر دفتر میں ہونے والے دو معاہدوں پر چیئرمین این ایچ اے جاوید اقبال اور پاکستان میں چینی سفیر لیو جیان نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت تھاکوٹ بریج سے رائے کوٹ تک قراقرم ہائی وے کا 280 کلومیٹر، انڈس ہائی وے پر شکارپور تا غوث پور 31 کلومیٹر اور سیہون تا دادو، خیرپور ناتھن شاہ تا میھڑ 37 کلومیٹر روڈ تعمیر کیا جائے گا۔ جی ٹی روڈ پر ہالہ موڑو سیکشن سے ڈہرکی سیکشن تک سیلاب سے تباہ حال 130 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر نو بھی منصوبے میں شامل ہے۔ ڈھائی سال میں مکمل ہونے والے دونوں منصوبوں پر چینی کمپنیاں کام کریں گی جنھیں سرمایہ بھی براہ راست چینی حکومت ہی فراہم کرے گی۔ این ایچ اے کے ذمے چینی کمپنیوں اور کنسلٹنٹس کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 218336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش