0
Saturday 8 Dec 2012 14:48

اسکردو بار ایسوسی ایشن کے الیکشن غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

اسکردو بار ایسوسی ایشن کے الیکشن غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
اسلام ٹائمز۔ اسکردو بار ایسوسی ایشن کے الیکشن غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسکردو بار ایسوسی ایشن کے الیکشن رواں ماہ ہونا قرار پائے تھے اور اس الیکشن کیلئے ایڈوکیٹ بشارت حسین اور ایڈوکیٹ خادم حسین غیور صدارتی امیدوار تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دونوں امیدواروں نے الیکشن کمپین شروع کردی تھی اور کانٹے دار مقابلہ متوقع تھا لیکن ایک اجلاس میں کچھ وجوہات کی بناء پر الیکشن ملتوی کردیا گیا جس کے بعد الیکشن کمپین بھی رک گئی ہے۔ اسکردو بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ملتوی ہونے کا اصل سبب واضح نہ ہوسکا، تاہم ایسوسی ایشن کے ممبران کے تیور سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اندرونی اختلافات کے سبب ایسا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 218895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش