0
Friday 7 Dec 2012 23:45

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزائوں کیخلاف تمام مجرموں کی اپیلیں مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزائوں کیخلاف تمام مجرموں کی اپیلیں مسترد
اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور واجد کے وکلاء نے اپیلیں مسترد ہونے کی تصدیق کی کردی ہے۔ فوجی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملہ کرنے پر اگست دو ہزار گیارہ کو ڈاکٹرعقیل عرف عثمان کو موت جبکہ عثمان خلیق اور ماجد کو پچیس پچیس سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ دیگر ملزمان عمران صدیق، عدنان اور طاہر شفیق کو دس دس سال قید ہوئی۔ ملزمان نے سزاؤں کیخلاف ملٹری اپیلٹ کورٹ میں اپیل کی جسے مسترد کرتے ہوئے سزائیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق، جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملٹری اپیلٹ کورٹ نے مجرموں کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انکی سزائے برقرار رکھی ہیں۔ ملٹری کورٹ نے ڈاکٹر عقیل عرف عثمان کو سزائے موت جبکہ عثمان خلیق اور ماجد کو 25،25 سال قید بامشقت سنائی گئی تھی۔ ان کے علاوہ دیگر ملزمان عمران صدیق،عدنان اور طاہر شفیق کو 10 ،10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان نے سزاؤں کیخلاف ملٹری اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ تاہم ملٹری اپیلٹ کورٹ نے ملزمان کی سزاوٴں کو برقرار رکھا۔
 
اکتوبر 2009 میں پیش آنے والے اس اہم واقعے میں ملزمان نے راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا۔ کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں 9 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے اور سیکورٹی اداروں نے مجرم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 218984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش