0
Sunday 9 Dec 2012 22:34

عالمی ادارے کشمیر سے متعلق صرف بیان بازی تک محدود ہیں، نعیم خان

عالمی ادارے کشمیر سے متعلق صرف بیان بازی تک محدود ہیں، نعیم خان
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے سربراہ نعیم احمد خان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جن ہتھیاروں کے استعمال پر پوری دنیا میں پابندی عائد ہے اُنہیں ’’غیر مہلک ‘‘ کا نام دیکر کشمیری عوام پر آزادانہ طور استعمال کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی جارہی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 10 دسمبر کے احتجاج کو کامیاب بنائیں، ریاستی عوام کے حق خود اردایت کو تسلیم کرنے میں مسلسل لیت و لعل کو بھارت کے ہاتھوں حقوق کی سب سے بڑی پامالی قرار دیتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی برادری سے شکوہ کیا ہے کہ وہ بھی نئی دلی سے کشمیریوں کے حقوق دلانے میں مایوسی کی حد تک ناکام ہوگئی ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں نعیم احمد خان نے کہا کہ جس طرح بھارتی فورسز کے جموں کشمیر میں تعینات رہنے کے ساتھ اُن کے مفادات جڑ گئے ہیں ٹھیک اُسی طرح عالمی طاقتوں کے نئی دلی کیساتھ اقتصادی مفادات وابستہ ہیں اور مفادات کی اس لڑائی میں جموں کشمیر کے عوام پسے جارہے ہیں۔
 
انہوں نے تاہم اس عزم کو دہرایا کہ کشمیری عوام اپنے حقوق کی سیاسی جنگ اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اُن حقوق کو تسلیم نہیں کروا لیتے جو بین الاقوامی سطح پر مسلمہ ہیں اور جن پر ایک وقت خود بھارت بھی راضی تھا۔ نعیم احمد خان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا حقوق بشر کا عالمی دن منانے کی تیاریاں کر رہی ہے مگر جموں کشمیر کے عوام حیران و پریشان، اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا وہ اسی سیارے پر آباد ایک خطہ ارض کے رہنے والے ہیں یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اب تک کشمیر کے بارے میں صرف بیانات دینے کی حد تک ہی سرگرم رہے ہیں اور عملی میدان میں ان اداروں نے کوئی فعل انجام نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 219437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش